Homepakistan

ضلع قصور،گھر کے پانچ افراد کی ہلاکت،

ماں، باپ، اور تین بیٹوں، گھر کے پانچ افراد کی ہلاکت، کھیر میں چھپکلی نہیں گری تھی، بلکہ بیٹی نے زہر ڈال دیا تھا،،

قصور ( ایم پلس نیوز ): میں مبینہ طور پر زہریلی کھیر کھانے سے ماں، باپ اور تین بیٹوں کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے، مقتول قاسم علی کی بیٹی سمیت چار افراد کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے،۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے، کھیر میں زہر ملا کر خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا،۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی غلام فاطمہ اور علی نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے، کہ غلام فاطمہ نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر کھیر میں گندم محفوظ رکھنے، والی زہریلی گولیاں ملائیں، جسے کھانے سے قاسم علی، ان کی اہلیہ اور تین بیٹے ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک بیٹا بچ گیا،۔

پولیس کا کہنا ہے، کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق، واقعے کی وجہ ایک پرانا تنازع اور مبینہ رنجش تھی، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے،۔

یہ 22 اکتوبر کی بات ہے، کہ ضلع قصور کے قصبہ کنگن پور کے قریب واقع گاؤں محمود خانیکے” میں قاسم علی کی اہلیہ نے، ناشتے کے لیے کھیر بنائی،۔

یہ خاندان پانچ افراد پر مشتمل تھا، یعنی 55 سالہ قاسم علی، اُن کی 52 سالہ اہلیہ حسنہ بی بی، اور تین جوان بیٹے، 28 سالہ آصف علی، 25 سالہ ناظم علی، اور 15 سالہ امانت علی،۔

قاسم علی پیشے کے لحاظ سے کاشتکار تھے، اور اُن کے تینوں بیٹے بھی، اُن کے ساتھ کھیتوں میں ہی کام کرتے تھے،۔ چونکہ اِن دنوں مونجی (چاول) کی فصل تیاری کے، مرحلے میں ہے، چنانچہ آج کل ان چاروں باپ بیٹوں کا معمول تھا، کہ وہ علی الصبح اٹھ کر کھیتوں میں جاتے تھے،۔ تاہم دوپہر 12 بجے تک خاندان کے ایک کے، بعد ایک شخص کی طبیعت کچھ خراب ہونا شروع ہوئی۔

تاہم اس خاندان نے، ہسپتال کا رُخ کرنے کے بجائے اپنے ہی گاؤں کے ایک روحانی معالج، (پیر صاحب) سے رابطہ کیا جنھوں نے بیمار افراد کو دم کیا،۔

ہلاکت سے قبل، ہسپتال میں موجود حسنہ بی بی اور اُن کے شوہر کی جانب سے، پولیس کو دیے گئے بیانات میں بتایا گیا کہ اُن کے خاندان میں پہلے بھی جب کسی کو بخار، سردرد، پیٹ خرابی یا کوئی، اور اس نوعیت کا مسئلہ ہوتا تھا تو، پیر صاحب‘ کے دم کرنے سے ہی ٹھیک ہو جاتا تھا،۔

لیکن اب کی بار ایسا نہ ہو سکا اور مسلسل تین روز تک دم کروانے کے، باوجود ان پانچوں افراد کی حالت زیادہ سے زیادہ بگڑتی گئی۔ طبعیت زیادہ خراب ہونے والے، رشتہ دار ان پانچوں افراد کو لیے 25 اکتوبر کو گاؤں سے، 15 کلومیٹر دور واقع کنگن پور ہسپتال لے گئے،۔

ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے مریضوں کی خراب حالت دیکھتے ہی، انھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ریفر کیا اور پولیس اور رشتہ داروں کے مطابق، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے جسم میں زہر پھیل جانے کی تشخیص کرتے ہوئے، مریضوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا،۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?