Sports

پی سی بی نے کچھ عرصے قبل چار سالہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس اشتہار جاری ۔

پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہو جائے گی

بورڈ نے یہ معاملہ حل کرنے کے لیے دونوں پارٹیز کو وقت دیا لیکن ادائیگیاں نہ ہو سکیں جس پر گزشتہ روز انھیں ڈس کوالیفائی کرنے کے خطوط بھیج دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائز خریدنے والی ایک کمپنی میڈیا رائٹس لینے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے، اس کی جانب سے ریکارڈ توڑ بڈ ہو سکتی ہے، بعض باخبر حلقے سالانہ ساڑھے چار ارب اور 4 برس کیلیے 18 ارب روپے کی بولی کا بھی دعویٰ کر رہے ہیں، لائیو اسٹریمنگ کی بڈ 7 ارب تک بھی جا سکتی ہے، اس صورت میں یہ پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہو جائے گی۔

بورڈ نے چینلز کی مبینہ ملی بھگت روکنے کے لیے اس بار کنسورشیم کی اجازت نہیں دی، مذکورہ کمپنی بڈ جیتنے پر ممکنہ طورپر سرکاری ٹی وی کی اسکرین استعمال کرے گی۔

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?