Homepakistan

پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ

لاہور ( عبداللہ ریاض )
حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث کیا گیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں

رپورٹس کے مطابق شرپسند عناصر کسی اجتماع میں شریک علماء کرام کو نشانہ بنا کر بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کر سکتے ہیں

فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے

پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد

عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہیں

شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پابندی سے مستثنیٰ ہیں

سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

پنجاب میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے

لائسنس یافتہ اور بغیر لائسنس ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی،،

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?