مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آخری، جمعہ یوم القدس،
پاکستان ( ایم پلس نیوز ) ملک کے مختلف شہروں میں آج ’یوم القدس‘ کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کی جانب سے، ریلیوں اور اجتماعات کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر مختلف شاہراہوں، کو بند کیا گیا ہے اور متبادل ٹریفک، پلان بھی جاری کیے ہیں

ایم پلس نیوز ٹی وی۔
یاد رہے کہ ہر سال مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آخری، ۔جمعہ یوم القدس، کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں ,فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے منعقد کیے جاتے ہیں
عالمی یوم القدس کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
یوم القدس کی حساسیت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں بھی آج چھٹی دی گئی ہے۔
کراچی میں بھی آج یوم القدس کی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث کسی بھی, ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔,
ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے, اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’عالمی یومِ القدس کے موقع پر ملک بھر کی طرح, اسلام آباد میں القدس ریلی بعد نماز جمعہ, دن ڈیڑھ بجے جامع مسجد اثناعشری جی-6/2 اسلام آباد سے, چائنا چوک تک جائے گی۔,
اسلام آباد, میں کنٹینر لگا کے راستے بند,,

