..وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کا ایک کلپ شیئر کیا تھا،,,

جمعرات کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی تقریر کا وہ فقرہ ہے جس نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر بحث مچا رکھی ہے۔ ..تقریر کا یہ حصہ وائرل ہونے کے. بعد لاہور سے ایک صحافی کو ان کی بہن کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔
مریم نواز کی تقریر کا یہ کلپ شیئر کرنے کے بعد ہم نیوز سے وابستہ صحافی کے بقول اُنھیں جمعے کی دوپہر لاہور سے نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا گیا.۔
صحافی کو تحویل میں لیے جانے کا معاملہ جمعے کو .پاکستان کے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا رہا اور بعض صحافیوں نے صحافی کو لاپتا کرنے کا الزام پنجاب حکومت پر عائد کیا تھا۔
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمی بخاری نے ان الزامات پر کہا تھا .کہ صحافی کو لاپتا نہیں کیا گیا بلکہ پیکا کے تحت فیک ویڈیو بنا کر ٹویٹ کرکے پھیلانے کے جرم میں زیر حراست ہیں.۔
خرم اقبال کا کہنا تھا کہ ’دوران حراست اُنھیں بار بار یہ کہا جاتا رہا کہ آپ نے .ویڈیو میں ترمیم کر کے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، حالانکہ میں بار بار یہ کہتا رہا ہے. کہ میں نے اس میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی۔ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘
