محمد عثمان، نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جامِ شہادت نوش،
ساہیوال ( ایم پلس نیوز ) پاکستان کے بہادر سپوت اور پاک فوج کے جوان محمد عثمان، نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جامِ شہادت نوش، کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ شہید محمد عثمان ساہیوال، کے علاقے 93/6R سے تعلق رکھتے تھے۔

21 رمضان المبارک، کو بوقتِ افطار، ڈی جی خان میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران روزے کی، حالت میں انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور شہادت کے عظیم منصب، پر فائز ہوئے۔ واضح رہے کہ شہید محمد عثمان کی شادی گزشتہ سال، ہی ہوئی تھی۔
شہید کا جسدِ خاکی جب اپنے، آبائی علاقے پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنے بہادر ساتھی کو بھرپور فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش، کی اور انہیں احترام کے ساتھ آخری آرام گاہ کی طرف روانہ کیا۔ نمازِ جنازہ میں، ساہیوال اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے شہریوں، کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
