Homepakistan

عوامی خدمت،میرٹ اور ،شفافیت کا تقاضا کرتا ہے

فیصل آباد ( شہباز آصف ) کمشنر فیصل آبادراجہ جہانگیر انور سے اسسٹنٹ کمشنرانڈر ٹریننگ افسران نے ملاقات کی۔زیرتربیت افسران ضلعی، انتظامیہ کے ساتھ ماہ صیام میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔،

کمشنر نے زیرتربیت افسران کو ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ علم،مہارت اور رویہ سرکاری سروس میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پالیسی کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ عوامی خدمت،میرٹ اور شفافیت کا تقاضا کرتا ہے لہٰذا دوران تربیت افسران فیلڈ ورک،ریونیو امور پر کمانڈ حاصل کریں۔زیرتربیت افسران نے کمشنر سے بعض محکموں کے بارے میں سوالات بھی کئے۔

فیصل آباد ( کاشف بٹ ) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز، پی ایچ اے، واسا، میونسپل کارپوریشن، محکمہ ماحولیات، انٹامالوجسٹ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،،

۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران انٹامالوجسٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فیلڈ سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے اور نتائج واضح طور پر سامنے آئیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہفتہ وار ٹارگٹس مقرر کرکے کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے اور باقاعدہ رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ شہر بھر کی مساجد میں اعلانات اور جمعہ کے خطبات، میں بھی ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی دلوائی جائے تاکہ عوام الناس میں شعور بیدار ہو۔انہوں نے قبرستانوں، کباڑ خانوں، ٹائر شاپس اور دیگر حساس مقامات کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے، کی ہدایت کی اور کہا کہ گزشتہ سال ڈینگی کے زیادہ کیسز والی یونین کونسلز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح، کیا کہ انسدادِ ڈینگی مائیکرو پلان پر سو فیصد عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،،

،،ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?