Islam

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے،

تحریر ,( خدیجہ ارشد ) رمضان وہ مبارک مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے، شیاطین کو قید کر کے اپنے بندوں کو نیکی کے کاموں کی رغبت دلاتا ہے تاکہ بھلائی کے کام کرنا ان کیلئے آسان ہو جائیں، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں‘‘(صحیح مسلم: 2496)، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں، ان میں سے ایک دروازہ بھی کھلا نہیں ہوتا اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، ان میں سے ایک دروازہ بھی بند نہیں ہوتا‘‘ ( ابن ماجہ: 1642)۔

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?