, آپریشن غضب للحق
اسلام آباد ( میاں شہزاد ) وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک اور 665 سے زائد زخمی کردیئے گئے ہیں۔ ایکس پر وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے نقصانات پر اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 484 کارندے ہلاک اور 685 سے زائد زخمی کردیئے گئے۔
افغان طالبان کی اب تک 188 فوجی پوسٹیں تباہ کردی گئیں، جبکہ 31 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ افغان طالبان رجیم کے 192 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ افواج پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں افغانستان میں 56 مقامات, پر اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے جاری, آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج, کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جس میں جلال آباد, میں اہم دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی

ذرائع, کے مطابق فضائی کارروائیوں, کے دوران جلال آباد میں طالبان کے ایمونیشن, ڈیپو اور ڈرون اسٹوریج کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ جس سے دشمن, کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائیاں, افغان طالبان کی مسلسل جارحیت اور سرحد پار حملوں کے جواب میں بروقت اور مؤثر اقدام ہیں۔ پاک افواج کے, اہلکار افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں اور آپریشن کے ذریعے, دشمن کے اہم وسائل اور منصوبہ بندی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی, ماہرین کے مطابق یہ اقدامات خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور پاکستان کی قومی, سلامتی کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

